گوجرانوالہ ڈویژن میں پی ایس ایل طرز پر کبڈی ایونٹ کرانے کا اعلان
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)صدر گوجرانوالہ ڈویژن کبڈی ایسوسی ایشن عطا الرحمن وڑائچ نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ ڈویژن میں پی ایس ایل طرز پر کبڈی کا بڑا ایونٹ منعقد کریں گے جس کی تیاریاں جاری ہیں۔
ایونٹ میں 4 ٹیمیں شریک ہوگی ہر ٹیم میں چار، چار کبڈی کے نیشنل کھلاڑی شریک ہوں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی میرج ہال میں ڈویژن کبڈی ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔