سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے پر دوستی دشمنی میں تبدیل

سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے پر دوستی دشمنی میں تبدیل

راہوالی (نمائندہ دنیا، نامہ نگار )سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے پر دوستی دشمنی میں تبدیل،صلح کرنے کے باوجودساتھیوں سمیت حملہ آورہو کر فائر نگ کرکے3افراد کو شدید زخمی کردیا ،ملزم موٹر سائیکلیں اور ایک پستول چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔

موضع سوئیاں کا رہائشی ساجد شام 5بجے کے قریب گھر میں تھا کہ ابوبکر ساکن باہو چک،شہروز ساکن سوئیاں، شمشیر ،اظہار الحق ساکن کھجوروالی،احمد 2موٹر سائیکلوں پر آئے اور کہا کہ کاشف کہاں ہے ، کاشف کو بلایا جو آپس میں دوست تھے اورسوشل میڈیا ٹک ٹاک کی وجہ سے ناراض ہو گئے تھے ان کی صلح کرادی، بعد ازاں ملزم موٹرسائیکلوں پر خونی چوک کی طرف چلے گئے ،10منٹ بعد ساجد ، کاشف ،حیدر ،عامر ،ہارون کریانہ دکان انصاریاں کے قریب پہنچے تو احمد ناصر ، شمشیر،ابو بکر اور شہزاد نے فائر نگ کر دی جس سے ساجد ، عامر اور حید ر زخمی ہو گئے ، مقامی لوگوں نے زخمیوں کو سول ہسپتال پہنچا دیا ۔ ساجد کی رپورٹ پر کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں