پولیس مقابلہ میں 3 افراد کی ہلاکت،ڈی ایس پی و اہلکار بری
ایڈیشنل سیشن جج پنڈی بھٹیاں نے عدم ثبوت پر پولیس اہلکاروں کو بری کر دیا
پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار)تین سال قبل تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں کے علاقہ پل گھبریکہ کے قریب پولیس مقابلہ میں ہلاک ہونے والے تین افراد کے مقدمہ میں عدالت نے سابق ڈی ایس پی پنڈی بھٹیاں اور دیگر پولیس اہلکاروں کو بری کردیا ، مقابلہ میں مارے جانے افراد کے ورثا نے ایڈیشنل سیشن جج عرفان سعید کی عدالت میں استغاثہ دائر کر رکھا تھا کہ پولیس نے تینوں افراد کو پکڑ کر پولیس مقابلے میں پار کردیا ہے ،مقدمہ میں سابق ڈی ایس پی پنڈی بھٹیاں نواز ورک ، سب انسپکٹر بابر سلطان، سب انسپکٹر غلام رسول، سب انسپکٹر نصر اللہ خان،ہیڈ کانسٹیبل اظہر کو نامزد کیا گیا تھا ،مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج عرفان سعید نے تمام ملزموں کو عدم ثبوت کی بنا پر با عزت بری کر دیا ۔