لٹریری اینڈ ڈبیٹنگ سوسائٹی کے زیر اہتمام تقریری مقابلے

لٹریری اینڈ ڈبیٹنگ سوسائٹی کے زیر اہتمام تقریری مقابلے

مختلف لا کالجز اور یونیورسٹیز سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات کی شرکت

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )پریمیئر لا کالج وزیرآباد کی لٹریری اینڈ ڈبیٹنگ سوسائٹی کے زیر اہتمام انٹر کالجیٹ تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف لا کالجز اور یونیورسٹیز سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ مقابلے کا مقصد طلبہ میں اظہارِ خیال، تنقیدی سوچ اور قانون سے متعلق فکری صلاحیتوں کو اجاگر کرنا تھا۔تقریب کی صدارت ڈائریکٹر سلیم شاہین ایڈووکیٹ نے کی، مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ تھے۔

دیگر معزز مہمانوں میں سر سعد سعود تاڑر، محمد عمر محبوب ایڈووکیٹ، ایڈمن عثمان اصغر، لیکچرار سید انظر محمود شاہ، ملک محمد آصف ایڈووکیٹ، میڈم صبائینہ ایڈووکیٹ، سر معظم رشید، سید جنیدالحسن شاہ، شاہد اللہ خان ایڈووکیٹ اور رخسار امین ایڈووکیٹ شامل تھے ۔مقررین نے کہا کہ تقریری اور ادبی سرگرمیاں قانون کے طلبہ کی شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ، ایسے مقابلے نہ صرف اعتماد میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ مستقبل کے وکلا کو عملی زندگی کے لیے بھی تیار کرتے ہیں۔ مقابلے میں گجرات یونیورسٹی کے طالبعلم سید علی اصغر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی لنکن لا کالج کی طالبہ ام حبیبہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ گجرات یونیورسٹی ہی کے طالب علم محمد تیمور نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔آخر میں کامیاب طلبہ میں اسناد تقسیم کی گئیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں