خرم الطا ف بھٹی گجرات جمخانہ کے سیکرٹری منتخب ہوگئے
460 ووٹ لئے جبکہ مد مقابل جاوید بٹ 340 ووٹ حاصل کر سکے
گجرات (نامہ نگار ،سٹی رپورٹر)گجرات جمخانہ کے انتخابات میں ینگسٹر گروپ کے حمایت یافتہ امیدوار برائے سیکرٹری خرم الطا ف بھٹی 460 ووٹ لے کر دوسری مرتبہ منتخب ہو گئے جبکہ مد مقابل جاوید بٹ نے 340 ووٹ حاصل کئے ۔ امیدواران بورڈ آف گورنرز میں شعیب عالم کائرہ 583 ووٹ، محمد شفاعت بشیر ایڈووکیٹ 509 ، مہر عبدلشکور495 اور علی رضوان 465 ووٹ لے کر منتخب ہوگئے ۔ 2 امیدوار وں عمران مہدی 401 ووٹ اور ملک یاسین مبشر نے 327 ووٹ حاصل کئے ۔ ریٹرننگ آفیسر الیکشن گجرات جمخانہ کے فرائض محمود اقبال گوندل نے سرانجام د ئیے۔
پولنگ کا آغاز صبح9 بجے ہو اجو شام 5 بجے تک جاری رہا۔ سیکرٹری کے انتخاب کے لئے 801ووٹ کاسٹ ہوئے جبکہ ایک ووٹ کینسل ہوا اور ممبران بورڈ آف گورنرز کے امیدواروں کیلئے 801 ووٹ کاسٹ ہوئے جن میں 6 مسترد کر د ئیے گئے ۔ کامیابی کے بعد سیکرٹری خرم الطاف بھٹی نے خطاب میں کہا کہ جمخانہ گجرات کی بہتری کیلئے ٹیم ورک کے ساتھ کام کریں گے ۔ اس موقع پر وحید زمان ڈوگہ، اشفاق احمد رضی، اشرف ریحانیہ، خان عدنان خان، طارق بلال ملک، رخسار میلو، نصر اﷲ وڑائچ، وحید اسلم چٹھہ، کاشف منظور بٹ، ینگسٹر گروپ کے صدر عمیر رفیق، عمر سہیل بھٹہ، عمر افتخار بھٹہ بھی موجود تھے ۔