سیالکوٹ:خون عطیہ کر نے والے پولیس افسروں اور اہلکاروں کیلئے سر ٹیفکیٹ

سیالکوٹ:خون عطیہ کر نے والے پولیس  افسروں اور اہلکاروں کیلئے سر ٹیفکیٹ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) سیف سٹی سیالکوٹ میں ورچوئل بلڈ بینک کے تحت خون عطیہ کرنے والے پنجاب پولیس کے افسر وں کو سرٹیفکیٹ اور انعامات سے نوازا گیا۔

یہ اعزاز ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد اور ڈی ایس پی ساجد حمید ورک کی زیرِ نگرانی دیا گیا جنہوں نے افسر وں کے جذبہ انسانیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ خون کا عطیہ نہ صرف کسی کی جان بچا سکتا ہے بلکہ یہ عمل پولیس فورس میں خدمت خلق کے رجحان کو بھی فروغ دیتا ہے ۔یہ قدم نہ صرف افسروں کا حوصلہ بلند کرے گا بلکہ دیگراہلکاروں کو بھی انسانیت کی خدمت کیلئے متحرک کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں