انسانی سمگلنگ میں ملوث اشتہاری بلال صدیق سیالکوٹ سے گرفتار
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کا انسانی سمگلروں کے خلاف کریک ڈا ئون جاری،انسانی سمگلنگ میں ملوث اشتہاری ملزم بلال صدیق کو سیالکوٹ سے گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث ہے گرفتار ملزم ایف آئی اے گوجرانوالہ سرکل کو 6 مقدمات اور 3 انکوائریوں میں مطلوب تھا۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔