منڈی بہاؤ الدین :کیمیکل سے تیار دودھ سرعام فروخت
انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی معافی کے حقدار نہیں:ضلعی صدر کسان اتحاد
منڈی بہاؤ الدین ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) کیمیکل سے تیار دودھ سرعام فروخت ہونے لگا، شہریوں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیوں کو فرضی قرار دیدیا۔دوسرے شہروں کی طرح ضلع منڈی بہاؤالد ین میں خطرناک کیمیکل سے ز ہریلا دودھ ہر گاؤں گلی میں تیار ہوتا ہے اور یہی دودھ اسلام آباد ، راولپنڈی اور دیگر بڑے شہروں میں سپلائی کیا جاتا ہے ۔ صدر پاکستان کسان اتحاد ضلع منڈی بہاؤ ا لدین نصر گوندل باکھوآنہ نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف ملاوٹ مافیا کے خلاف جرمانے یا ایف آئی آر نہیں بلکہ ہاف فرائی فل فرائی کے آرڈر جاری کریں۔ انہوں نے کہاکہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی معافی کے حقدار نہیں ،پنجاب فوڈ اتھارٹی کیمیکل سے تیار کردہ دودھ روکنے میں ناکام ہو چکی ہے ، معلوم ہوا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ان لوگوں کیخلاف کارروائی کے بجائے باقاعدہ منتھلی لیتی ہے پاکستان کسان اتحاد چند دنوں تک پنجاب فوڈ اتھارٹی کے دفتر کے سامنے بھر پور احتجاج ریکارڈ کرائے گا ۔