پیپلز پارٹی قیادت کی طرف سے تقرریوں پر جیالوں کا جشن
پیپلز سیکرٹریٹ حیدری انڈپاس میں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے مٹھائیاں تقسیم
گوجرانوالہ( نیوز رپورٹر)پیپلز پارٹی قیادت کی طرف سے تقرریوں پر جیالوں کا جشن ،پیپلز سیکرٹریٹ حیدری انڈپاس میں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے مٹھائیاں تقسیم، دوبارہ صدر، جنرل سیکرٹری ، انفارمیشن سیکرٹری بننے پراظہار تشکر کیا گیا۔ صدر پیپلز پارٹی سٹی گوجرانوالہ میاں ودود حسن ڈار، جنرل سیکرٹری سٹی خالد حسین باجوہ، انفارمیشن سیکرٹری سٹی ڈاکٹر عمران رحمانی نے کہا کہ حسب سابق ہمارے دروازے کارکنوں کیلئے ہر وقت کھلے ہیں،ہم مشکور ہیں کہ ہمارے قائدین نے جو ہم پر اعتماد کیا ہے اسے ٹھیس نہیں پہنچائیں گے اور پہلے کی طرح کارکنوں سے رابطے بڑھائیں گے اور ناراض کارکنوں کو بھی منائیں گے۔
اس موقع پر نائب صدور سٹی صابر باجوہ، محمد الیاس اعوان، چودھری آصف جٹ، آفس سیکرٹری سٹی محمد جاوید مکھن گجر، صدر لیبر بیورو سٹی میاں اشفاق مہر، سنیئر نائب صدر لیبر بیورو سٹی مظہر جاوید اعوان، انچارج سوشل میڈیا سٹی ماسٹر محمد حسین، شیر پنجاب، ہمایوں ورک، سید تہذیب حسن نقوی، سید دبیر حسن نقوی، لالہ سرفراز حسین، شبیر حسین شبیر، گلفام حسین، محمد عقیل، نبیل حسین سمیت دیگر پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداروں کارکنوں اور جیالوں کی کثیر تعداد نے گلدستے پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔