آر پی او کا دورہ سندس فائونڈیشن ‘مریض بچوں سے ملاقات

آر پی او کا دورہ سندس فائونڈیشن ‘مریض بچوں سے ملاقات

بچوں نے مجھے نیا پیغام اور نئی زندگی دی، بلڈ بینک کے قیام کیلئے تعاون کا اعلان

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر خرم شہزاد حیدر وڑائچ نے سندس فاؤنڈیشن کے قیام کو 28سال مکمل ہونے پر سندس فاؤنڈیشن گوجرانوالہ کا دورہ کیا۔آر پی او نے تھیلے سیمیا اور ہیموفیلیا میں مبتلا بچوں کے ہمراہ کیک کاٹا اور ننھے مریضوں سے ملاقات کی۔آر پی او نے بچوں سے گفتگو کی، ان کے حوصلے اور مسکراہٹ کو سراہتے ہوئے اظہارِ شفقت کیا۔ انہوں نے موذی امراض میں مبتلا بچوں کی عیادت کی۔دورے کے دوران آر پی او نے سندس فاؤنڈیشن کی لیبارٹری، بلڈ بینک اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر چیئرمین سندس فاؤنڈیشن حاجی سرفراز احمد اور ٹیم نے فاؤنڈیشن کی خدمات، سہولیات اور مریضوں کے علاج سے متعلق آر پی او کو بریفنگ دی۔ریجنل پولیس آفیسر نے مریض بچوں نے مجھے نیا پیغام اور نئی زندگی دی ، حاجی سرفراز احمد بچوں کو فیملی کی طرح چلا رہے ہیں میں ان کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں۔ آر پی او نے اعلان کیا کہ ریجن پولیس مریض بچوں کے خون کے بروقت انتظام کیلئے بلڈ بینک کے قیام میں بھرپور تعاون کریگی۔انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی ان بچوں کے لیے خون عطیہ کریں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں