پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے حوالے سے خصوصی اجلاس

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی  کے حوالے سے خصوصی اجلاس

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)معاونِ خصوصی وزیرِ اعلیٰ برائے پرائس کنٹرول سلمیٰ بٹ نے گوجرانوالہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کے ہمراہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں رمضان المبارک کے دوران اشیائے ضروریہ کی کنٹرول نرخوں پر عام مارکیٹ میں دستیابی، گراں فروشی، ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ معاونِ خصوصی نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ ماہِ مقدس کے دوران فیلڈ میں مؤثر اور بلا امتیاز کارروائیاں یقینی بنائی جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں