پنجاب کالجز فار ویمن گوجرانوالہ کی سالانہ کھیلوں کا انعقاد

پنجاب کالجز فار ویمن گوجرانوالہ کی سالانہ کھیلوں کا انعقاد

ڈپٹی کمشنر نوید احمد ،ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن شہزاد رفیق ودیگر نے افتتاح کیا

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)پنجاب کالجز فار ویمن گوجرانوالہ کی 27ویں سالانہ کھیلوں کا افتتاح ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے کیا، پنجاب گروپ آف کالجز کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن شہزاد رفیق، پرنسپلز محمد سلمان ،محمد عمران ،مسز شہزادی عارف ،مسز عالیہ صادق ،مسز آمنہ ناصر ،اساتذہ اور طالبات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔سٹیج سیکرٹری نے ادارہ کی کھیلوں میں کارکردگی سے آگاہ کیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔مختلف رنگوں میں ملبوس کھلاڑی طالبات نے مارچ پاسٹ کیا جبکہ بینڈ کی دھنوں میں مہمانِ خصوصی کو سلامی دی گئی او ر فضا میں رنگارنگ غبارے چھوڑے گئے۔

کھیلوں کے مقابلوں میں طالبات نے رسہ کشی، 200میٹر اور 100 میٹر ریس، بوری ریس، تھری لیگ ریس ، چاٹی ریس اور رسہ کشی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جبکہ تفریحی مقابلوں میں فلاور ارینجمنٹ، میک اپ، نیل آرٹ، مہندی ، پوسٹر پینٹنگ اور دیگر سرگرمیوں میں بھی بھر پور دلچسپی کا مظاہرہ کیا ۔رنگ برنگے ملبوسات پہنے سپورٹس گالہ میں شریک طالبات یاد گار لمحات کو اپنے کیمروں میں محفوظ کرتی رہیں جبکہ کچھ طالبات فوڈ سٹال سے مختلف کھا نوں سے لطف اندوز ہوتی رہیں۔ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن شہزاد رفیق نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے ۔مجموعی طور پر عائشہ ہاؤس کی ٹیم جنرل ٹرافی کی حقدار قرار پائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں