سٹیٹ بینک حکام کا پاک کٹلری کنسورشیم وزیرآباد کا دورہ

سٹیٹ بینک حکام کا پاک کٹلری کنسورشیم وزیرآباد کا دورہ

آسان اقساط پر قرضوں ‘زرِ مبادلہ کی بروقت وطن واپسی منافع کی شرح پر مشاورت

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی چیف منیجر سٹیٹ بینک آف پاکستان گوجرانوالہ راحیل رسول اور سینئر آفیسر راشد محمود چیمہ نے پاک کٹلری کنسورشیم وزیرآباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی کٹلری مینوفیکچرنگ فسیلیٹی ایچ ایس کوڈ 8215 اور 8211کا معائنہ کیا اور مائیکرو اینڈ سمال انٹرپرائزز کٹلری کلسٹر وزیرآباد میں مستقل فراہمی کے لیے آسان فنانسنگ سکیموں اور ایکسپورٹ ری فنانسنگ سہولت پر بات چیت کی گئی ، دورے کے دوران ایچ ایس کوڈ 8215 کے تحت کام کرنے والے مقامی صنعتکاروں کو مائیکرو اینڈ سمال انٹر پرائزز آسان فنانسنگ سکیم آسان صاف رننگ فنانسنگ اور نئے ایکسپورٹرز کیلئے ایکسپورٹ ری فنانسنگ کی سہولیات فراہم کرنے کے مختلف پہلوؤں پر مشاورت کی گئی۔

سٹیٹ بینک حکام نے اس بات پر زور دیا کہ زرِ مبادلہ کی بروقت وطن واپسی دستاویزی منافع کی شرح اور شفاف ورکنگ اس عمل میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے ،اس موقع پر چیئر مین پاک کٹلری کنسورشیم وزیرآباد خالد مغل نے وفد کو مقامی کٹلری کلسٹر کی موجودہ صلاحیت، پیداواری ڈھانچے اور ایکسپورٹ پوٹینشل سے آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ پاک کٹلری کنسورشیم وزیرآباد سات روز کے اندر ایچ ایس کوڈ 8215 اور 8211 کے تحت کام کرنے والی کمپنیوں کی مکمل مالی ورکنگ منافع کی شرح اور دستاویزی ڈیٹا تیار کر کے سٹیٹ بینک آف پاکستان کو ارسال کرے گا جو پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن وزیرآباد کے پلیٹ فارم سے جمع کر ایا جائے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں