گھر کے باہر بیٹھی کمسن بچی سے موبائل جھپٹ لیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کے باہر بیٹھی کمسن بچی سے موبائل فون جھپٹ لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں ارم نامی خاتون کی کمسن بیٹی گھر کے باہر بیٹھی موبائل فون پر گیمز کھیل راہی تھی کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار ملزموں نے جھپٹا مار کر اس سے موبائل فون چھین لیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔