گوجرانوالہ ڈویژن آڈیو ہسٹری ٹیسٹ لیب سے محروم

گوجرانوالہ ڈویژن آڈیو ہسٹری ٹیسٹ لیب سے محروم

گوجرانوالہ ڈویژن آڈیو ہسٹری ٹیسٹ لیب سے محرومگونگے بہرے افراد ٹیسٹ کیلئے لاہور چکر لگانے پر مجبور،لیب بنانے کا مطالبہ

تتلے عالی(نامہ نگار )گوجرانوالہ ڈویژن آڈیو ہسٹری ٹیسٹ لیب سے محروم۔گونگے بہرے افراد ٹیسٹ کیلئے لاہور چکر لگانے پر مجبور ہیں۔ملت ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے پنجاب حکومت کو بھجوائی گئی درخواست میں کہا ہے کہ گونگے بہرے افراد کوآڈیو ہسٹری ٹیسٹ برائے سماعت کی سہولت گوجرانوالہ ڈویژن میں سرکاری طور پرموجود نہ ہونے کی وجہ سے ان غریب افراد کودور دراز سے سفر وخرچ کرکے لاہور میں مختلف ہسپتالوں کے چکر لگاکر سرٹیفکیٹ حاصل کرنا پڑتا ہے جوکہ گورنمنٹ آف پنجاب سے مالی امداد وغیرہ لینے کیلئے حاصل کیا جاتا ہے ،قریب ترین سہولت حاصل کرنے کیلئے گوجرانوالہ میں بھی لیب بنائی جائے اور ٹیکنیکل سٹاف کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے تاکہ سماعت سے محروم افراد گھر کے قریب سہولت میسر ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں