ساڑھے 8تولے سونا ،6 سیٹ چرانے والا چوکیدار گرفتار

ساڑھے 8تولے سونا ،6 سیٹ چرانے والا چوکیدار گرفتار

چند روز قبل صرفہ بازار کے تاجر کی دکان میں چوری کی وار دات ہو ئی تھی پولیس کیمر وں اور موبائل لوکیشن کی مددسے صاحب خان تک پہنچ گئی

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ کوتوالی پولیس نے چوری کی واردات میں ملوث دکان کے چوکیدار کو گرفتار کر کے ساڑھے 8تولے سونا،6 امپورٹڈ سیٹ اور اڑھائی لاکھ روپے برآمد کرلئے ۔ چند یوم قبل صرفہ بازار کے تاجر نے پولیس کو رپورٹ درج کر ائی کہ اُس کی د کان میں چوری ہو ئی ہے اور چور سونا،امپورٹڈ سیٹ اور کیش لے گئے ہیں ،تھانہ کوتوالی پولیس نے کیمر وں اور موبائل لوکیشن کی مددسے مختصر عرصہ میں چور کا سراغ لگا لیا ، چور دکان کا چوکیدارصاحب خان نکلا جو خوشاب کا رہائشی تھا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں