پنجاب کالج وزیرآباد میں سکول ونگ کے سپورٹس گالا کی تقریبات
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )پنجاب کالج وزیرآباد میں سکول ونگ کے سپورٹس گالا کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی پرنسپل پنجاب کالج پروفیسر حافظ آصف عثمانی تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں پرنسپل ہوپ سکول محمد فیاض اور مختار حمزہ بھٹی شامل تھے ۔
طالبات نے کھیلوں کی سرگرمیوں کو خوب انجوائے کیا۔اس موقع پر پرنسپل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں سٹوڈنٹس کیلئے بہت ضروری ہیں ۔سپورٹس گالا کے اختتام پر ٹرافیاں اور انعامات بھی تقسیم کیے گئے ۔