سیالکوٹ کو دوبارہ ڈوبنے نہیں دینگے : بلال یاسین

 سیالکوٹ کو دوبارہ ڈوبنے نہیں دینگے : بلال یاسین

آئندہ مون سون سیزن سے قبل واسا کی مشینری حرکت میں آ ئیگی :صوبائی وزیر

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) صوبائی وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے کہا ہے کہ آئندہ مون سون سیزن سے قبل واسا سیالکوٹ کی جدید مشینری مکمل طور پر متحرک نظر آئے گی اور شہر میں نکاسی آب کے نظام کو مؤثر بنانے کیلئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نئی مشینری کی خریداری پر ایک ارب 90 کروڑ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں جبکہ دو نئے ڈسپوزل سٹیشن بھی تعمیر کئے جائیں گے تاکہ بارشوں کے دوران شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یہ باتیں انہوں نے دفتر ڈپٹی کمشنر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عباس ذوالقرنین بھی ہمراہ تھے ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ گزشتہ مون سون میں ستمبر کے دوران سیالکوٹ میں پانی جمع ہونے کے مناظر دیکھے گئے اور ڈی سی آفس میں دریا جیسی صورتحال پیدا ہو گئی تھی، تاہم یہ تمام معاملات وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے نوٹس میں ہیں اور آئندہ ایسی صورتحال پیدا نہیں ہونے دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کیلئے 12 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی جا چکی ہے جبکہ آئندہ دو سال کے اندر شہر میں سیوریج کے مسائل پر قابو پا لیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں