منڈی بہاؤالدین ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں سبزی و پھلوں کی نیلامی

منڈی بہاؤالدین ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں  سبزی و پھلوں کی نیلامی

منڈی بہاؤالدین (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے علی الصبح سبزی و پھل منڈی کا دورہ کر کے سبزیوں اور پھلوں کی بولی کے عمل کا جائزہ لیا۔

انہوں نے سبزی منڈی میں مختلف سٹالز،دکانوں اورصفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔ منڈی میں سبزیوں وپھلوں کے معیار اورسٹاک کو چیک کیا اور اپنی نگرانی میں بولی کر ائی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کا کہناتھا کہ منڈی سے مارکیٹ تک سبزی و پھل کی قیمتوں کو اعتدال پر رکھنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں