ڈپٹی کمشنر منڈی بہائوالدین کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی پراجلاس

ڈپٹی کمشنر منڈی بہائوالدین کی  زیر صدارت پرائس کنٹرول  مجسٹریٹس کی کارکردگی پراجلاس

منڈی بہا ئو الدین ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کی زیر صدارت ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔۔

، جس میں ضلع بھر میں جاری پرائس کنٹرول مہم، گراں فروشی کے خلاف اقدامات اور اشیائے ضروریہ کی دستیابی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پرائس مجسٹریٹس نے اپنی کارکردگی رپورٹس پیش کیں اور حالیہ انسپکشنز، جرمانوں اور وارننگز سے متعلق اعداد و شمار سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں