کرائم سین مینجمنٹ اور فرانزک مہارتوں پر افسروں کی تربیتی ورکشاپ
گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)آرپی اوخرم شہزاد حیدروڑائچ کے احکامات پر کرائم سین مینجمنٹ اور فرانزک مہارتوں پر 3 روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔۔۔
تربیت کا مقصد افسر وں کی کرائم سین مینجمنٹ، شواہد کے تحفظ اور قانونی تقاضوں کے مطابق ابتدائی کارروائیوں کی عملی مہارت کو فروغ دینا ہے ۔ پہلے سیشن میں ریجن بھر سے 135 افسروں نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں کرائم سین کی حفاظت، شواہد کی اقسام اور فرانزک طریقہ کار، چین آف کسٹڈی، جائے وقوعہ کی فوٹوگرافی و ویڈیوگرافی، سکیچنگ اور تفتیشی دستاویزات کی درست تیاری پر لیکچرز اور عملی مشقیں کر ائی گئیں۔