نو شہرہ ورکاں میں تعلیمی منصوبے جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی

نو شہرہ ورکاں میں تعلیمی منصوبے جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سے لیگی رہنما مدثر قیوم ناہرا کی وفد کیساتھ ملاقات

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )مسلم لیگ (ن)کے رہنما حاجی مدثر قیوم ناہرا نے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خاں سے ملاقات کی جس کے دوران حلقہ میں تعلیم کے فروغ، سرکاری تعلیمی اداروں کی بہتری اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔حاجی مدثر قیوم ناہرا نے وزیر تعلیم کو حلقہ کے سکولوں کو درپیش مسائل، اساتذہ کی کمی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی سے متعلق آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں اس موقع پر رانا سکندر حیات خان نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت پنجاب تعلیم کے شعبہ کی بہتری کے لئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور حلقہ میں تعلیمی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا تاکہ طلبہ و طالبات کو معیاری اور بہتر تعلیمی سہولیات میسر آ سکیں، اس موقع پر لیگی کارکن سید شعیب شاہ، زوہیب حسن منج ،عثمان چیمہ اور دیگر بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں