بلدیاتی اداروں کی نئی حلقہ بندیاں مکمل:میونسپل کارپوریشن 3ٹائونز میں تقسیم

بلدیاتی اداروں کی نئی حلقہ بندیاں مکمل:میونسپل کارپوریشن 3ٹائونز میں تقسیم

ضلع کونسل کی 93یونین کونسلوں کی نئی حلقہ بندیاں کرکے تین میونسپل تحصیل کارپوریشن ،تحصیل کونسلیں اور متعددمیونسپل کمیٹیاں بناکر تقسیم کردیا گیا

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)پنجاب حکومت کی جانب سے ضلع گوجرانوالہ کے16بلدیاتی اداروں کی نئی حلقہ بندیاں فائنل کرلی گئیں، میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ کی 73یونین کونسل کو تین ٹاؤن کارپوریشن میں تقسیم کردیا گیا، ضلع کونسل کی 93یونین کونسلوں کی نئی حلقہ بندیاں کرکے تین میونسپل تحصیل کارپوریشن اور تحصیل کونسلیں اور متعددمیونسپل کمیٹیاں بناکر تقسیم کردیا گیا، شہری آبادی کا بڑا حصہ اور گردونواح کے دیہات پر مشتمل آبادیوں کو شامل کرکے تین ٹاؤن کارپوریشنز بناد ئیے گئے جن میں اروپ ٹاؤن کارپوریشن بناکر38یونین کونسلیں بنادی گئیں ،پیپلز کالونی ٹاؤن کارپوریشن کی35 یونین کونسلیں بنائی گئیں ،کھیالی ٹاؤن کارپوریشن 42 یونین کونسلوں پر مشتمل ہوگی جبکہ سابق ضلع کونسل کو تحصیل کونسل صدر گوجرانوالہ کا درجہ دے کر 28یونین کونسل تک محدود کردیا گیا، تحصیل کونسل نوشہرہ ورکاں 29یونین کونسلوں پر مشتمل ہوگی ،تحصیل کونسل کامونکے 21یونین کونسلوں پر مشتمل ہے ، میونسپل کارپوریشن کامونکے کی42یونین کونسلیں بنادی گئیں ۔میونسپل کمیٹی قلعہ دیدار سنگھ کی5یونین کونسل ،نوشہرہ ورکاں میونسپل کمیٹی کی تین یونین کونسل ،میونسپل کمیٹی تتلے عالی تین یونین کونسلوں پرمشتمل،میونسپل کمیٹی نوکھر کی 2یونین کونسل ،میونسپل واہنڈو کی دو یونین کونسل ،سادھوکی میونسپل کمیٹی کی2یونین کونسلیں بنائی گئیں، پنجاب حکومت نے نئی حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔نئی حلقہ بندیاں مکمل ہونے کے بعد بلدیاتی سیاست میں دلچسپی رکھنے والے نئے اور پرانے سیاسی خاندان بھی متحرک ہوگئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں