جوڈیشل کمپلیکس میں ای لائبریری اور خواتین کیلئے انتظار گاہ کا افتتاح
پنڈی بھٹیاں(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حافظ آباد خالد محمود بھٹی نے پنڈی بھٹیاں جوڈیشل کمپلیکس میں ویٹنگ اینڈ سیٹنگ ایریا برائے خواتین، میٹنگ روم اور ای لائبریری برائے کورٹس کا افتتاح کر دیا۔
اس موقع پر صدر بار ایسوسی ایشن میاں ناظم عباس بھٹی موجود تھے ۔سیشن جج نے شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا اور ماحول کو سرسبز و شاداب بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔