گکھڑمنڈی:ڈاکوئوں نے نوجوان سے رقم اور فون چھین لیا
گکھڑمنڈی (نامہ نگار )سحری کیلئے روٹی لینے والے نوجوان سے ڈاکو موبائل فون اور رقم چھین کر فرارہوگئے ۔
محلہ کشمیراں کا کامل سحری کے لئے روٹی لینے گیا تو دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گکھڑ انڈر پاس کے قریب موبائل فون اور 15ہزار روپے چھین لئے اور فرار ہو گئے ، پولیس تھانہ گکھڑ نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ۔