لدھیوالہ :4منشیات فروش گرفتار ،10کلو چرس برآمد
مدوخلیل روڈ ، قاضی کوٹ ، دھاڑیوال کے علاقوں میں پو لیس کی کا رروا ئیاں
لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک (نامہ نگار ،نمائندہ خصوصی )لدھیوالہ پولیس نے 4 منشیات فروش گرفتار کرکے 10کلو سے زائد چرس برآمد کرلی ۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ لدھیوالہ پولیس نے مدوخلیل روڈ پر سٹیڈیم کے قریب دوران ناکہ منشیات فروش عباس ساکن دھاڑیوال کو روک کر اس کے ہاتھ میں پکڑے پلاسٹک کے تھیلے کی تلاشی کے دوران لاکھوں روپے کی5500 کرام چرس برآمد کر لی، لدھیوالہ پولیس نے ہی دھاڑیوال کے قریب منشیات فروش شہباز ساکن دھاڑیوال کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 2020 گرام چرس قاضی کوٹ سٹاپ سے منشیات فروش امیر حمزہ ساکن لدھیوالہ کو گرفتار کر کے 1450 گرام چرس اور مان موڑ کے قریب منشیات فروش اشرف ساکن لدھیوالہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1380 گرام چرس برآمد کر کے چاروں منشیات فروشوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔