لدھیوالہ :گلی محلوں اور چوراہوں میں کوڑے کے ڈھیر
مبینہ غفلت اور غیر ذمہ درانہ رویہ کے باعث صفائی کی صورتحال مزید ابتر
لدھیوالہ وڑائچ ،عالم چوک (نامہ نگار ،نمائندہ خصوصی ) گلی محلوں اور چوراہوں میں جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیروں نے لدھیوالہ اور کوٹ اسحاق کو کچرا کنڈی میں تبدیل کر دیا ،ستھرا پنجاب کے سینٹری ورکر کی مبینہ غفلت اور غیر ذمہ درانہ رویہ کے باعث صفائی کی صورتحال مزید ابتر ہو گئی ۔بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت میونسپل کمیٹی لدھیوالہ کی حدود میں نجی کمپنی امپیریل وینچر کے تعینات سینٹری ورکرز کی مبینہ غفلت اورسپر وائزر کے غیر ذمہ درانہ روے کی وجہ سے لدھیوالہ اوع کوٹ اسحاق کے گلی محلوں اور چوراہوں میں پڑے کوڑے کے ڈھیروں نے علاقے کو کچرا کنڈی میں تبدیل کر دیا ہے جہاں سے اٹھنے والے تعفن اور بدبو سے شہری اذیت میں مبتلا ہو کر رہ گئے ہیں اس ھوالے سے اعجاز کیلانی ،حافظ محسن ،وقاص مہر ،وکیل احمد نے روزنامہ دنیا کو بتایا کئی کئی دن گزر جانے کے باوجود گلیوں اور بازاروں سے نہ ہی کوڑا اٹھایا جاتا ہے اور نہ ہی صفائی کیلئے جھاڑو لگایا جاتا ہے بعض شہریوں کا کہنا تھا کہ سینٹری ورکرز صفائی کرنے کے لئے مبینہ طور پر پیسوں کا مطالبہ بھی کرتے ہیں اور رقم نہ دینے کی صورت میں کوڑا اٹھانے سے انکار کر دیتے ہیں۔