وزیرآباد:تحصیل ہسپتال کے ملازمین میں عید پیکیج تقسیم
وزیرآباد(نا مہ نگار)عید مسلمانوں کیلئے اللہ تعالیٰ کا خصوصی انعام ہے ،اس مذہبی تہوار کی خوشیاں اس وقت تک مکمل نہیں جب تک معاشرے کے تمام طبقات کو عید کے ان لمحات میں شامل نہ کیا جائے۔
انجمن بہبودی مریضاں تحصیل ہسپتال وزیرآباد ہر سال ہسپتال کے چھوٹے طبقہ کے ملازمین میں عید پیکج کے ذریعے عید الفطر کی خوشیاں دوبالا کرنے میں بھرپور کردار ادا کررہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار صدر ناصر محمود اللہ والے نے انجمن بہبودی مریضاں کی طرف سے آٹے کے تھیلے اور رقم دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر افتخار صدیقی، اکبر بٹ، ادریس سپال ایڈووکیٹ، اسلم جتالہ، اشرف نثار نے بھی خطاب کیا۔