ختم نبوت کا عقیدہ ایمان کی بنیاد :مولانا الیاس چنیوٹی
موجودہ عالمی حالات میں مسلمانوں کو اتحاد، صبر اور دینی شعور کی ضرورت
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )تحریک ختم نبوت کے امیر مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے نے نوشہرہ ورکاں کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے لیگی ر ہنما حاجی مدثر قیوم ناہرا سابق ایم این اے کے ہمراہ شیخ عبداﷲ رائس ملز کا دورہ کیا جہاں مل اونر شیخ محمد مشتاق نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔مولانا محمد الیاس چنیوٹی نے ملزکے مزدوروں اور عملہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں محنت کش طبقہ کو انتہائی عزت و احترام حاصل ہے اور رزق حلال کمانا عظیم عبادت ہے انہوں نے مزدوروں کو دیانت داری اور لگن کے ساتھ فرائض انجام دینے کی تلقین کی ،بعد ازاں انہوں نے ملز کے احاطہ میں یادگاری پودا بھی لگایا۔ افطاری کے بعد جامعہ مسجد عثمانیہ میں اجتماعِ عام سے خطاب کرتے ہوئے مولانا الیاس چنیوٹی نے عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ختم نبوت کا عقیدہ مسلمانوں کے ایمان کی بنیاد ہے جس کے تحفظ کیلئے امت مسلمہ ہمیشہ متحد رہی ہے پاکستان کی اساس بھی عقیدہ ختم نبوت اور نظریہ اسلام پر قائم ہے لہذاعقیدہ کے تحفظ کے لیے ہر مسلمان کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ عالمی حالات میں مسلمانوں کو اتحاد، صبر اور دینی شعور کی ضرورت ہے تاکہ اسلام دشمن سازشوں کا مقابلہ کیا جا سکے ۔