ڈپٹی کمشنر کا گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ ، سہولیات کا جائزہ
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ہیلتھ ریفارمز پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال (ڈی ایچ کیو)کا اچانک دورہ کیا۔
انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا ۔انہوں نے ٹراما سنٹر، ایمرجنسی وارڈ، ڈینگی وارڈ، فارمیسی، او پی ڈی، لیبارٹریز اور مریضوں کے علاج معالجے کے دیگر انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔