ڈپٹی کمشنر کو ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے کا چارج بھی تفویض

ڈپٹی کمشنر کو ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے کا چارج بھی تفویض

غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز، شہری ترقی اور منصوبہ بندی جیسے چیلنجز در پیش

گوجرانوالہ( سٹاف رپورٹر)حکومتِ پنجاب کی جانب سے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کو ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ،عہدہ گزشتہ ماہ سابق ڈی جی غیاث الدین کی ریٹائرمنٹ کے بعد خالی تھا جسے پر کرنے کیلئے حکومت نے ذمہ داری بھی ڈپٹی کمشنر نوید احمد کے سپرد کر دی ۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد اس سے قبل بھی متعدد اہم انتظامی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، وہ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کے ساتھ ساتھ وزیرآباد کے ڈپٹی کمشنر کا اضافی چارج بھی سنبھالے ہوئے ہیں جبکہ گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، ہیلتھ اور ایجوکیشن اتھارٹیز سمیت دیگر اہم محکموں کی نگرانی بھی ان کے سپرد ہے ۔ ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے کی حیثیت سے نوید احمد کو شہر میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز، شہری ترقی اور منصوبہ بندی جیسے اہم چیلنجز کا سامنا ہوگا۔ شہری منصوبہ بندی کو بہتر بنانا اور ہاؤسنگ سکیموں کو قانون کے مطابق منظم کرنا ان کی ترجیحات میں شامل ہوگا۔شہریوں، سماجی اور کاروباری حلقوں نے ڈپٹی کمشنر نوید احمد کو جی ڈی اے کا اضافی چارج ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی قیادت میں گوجرانوالہ میں شہری ترقی کے منصوبوں میں مزید بہتری آئے گی اور غیر قانونی ہاؤسنگ کے مسائل پر مؤثر قابو پایا جا سکے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں