حکومت صنعتی سہولت منصوبے مکمل کرے :گوجرانوالہ چیمبر

حکومت صنعتی سہولت منصوبے مکمل کرے :گوجرانوالہ چیمبر

تکمیل سے صنعت، تجارت اور برآمدات کو فروغ حاصل ہوگا:صدر علی ہمایوں

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)صدر گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری علی ہمایوں بٹ نے اسلام آباد میں وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان سے ملاقات کے دوران صنعت و تجارت کو درپیش مسائل اور اہم ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ ملک کا بڑا صنعتی شہر ہے جہاں کی صنعتیں قومی معیشت اور برآمدات میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں تاہم صنعتی شعبے کو جدید سہولیات کی فراہمی اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے میٹل پروسیسنگ زون، گوجرانوالہ ڈرائی پورٹ اور ایکسپو سینٹر کا قیام انتہائی ضروری ہے لہذاحکومت اہم منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر جلد از جلد مکمل کرے ۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر اربن یونٹ کی ٹیم منصوبوں کیلئے مختلف مقامات کا جائزہ لے چکی ہے اور امید ہے کہ منصوبوں کی تکمیل سے گوجرانوالہ کی صنعت، تجارت اور برآمدات کو فروغ حاصل ہوگا۔ صدر چیمبر نے ون ونڈو سہولت کے تحت گوجرانوالہ فسیلی ٹیشن سنٹر کو چیمبر میں منتقل کرنے ، گوجرانوالہ ٹولز، ڈائز اینڈ مولڈ سنٹر کو مزید فعال بنانے ، سمیڈا کے دفتر کو گوجرانوالہ چیمبر منتقل کرنے اور SMEs کیلئے گرانٹس میں اضافے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں