جلالپور جٹاں کڑیانوالہ روڈ کی تعمیر 4سال سے تاخیر کا شکار

جلالپور جٹاں کڑیانوالہ روڈ کی تعمیر 4سال سے تاخیر کا شکار

پتھر ڈال کر ٹھیکیدار غائب، 168دیہات کو مکینوں کو سفر میں مشکلات درپیش

جلالپور جٹاں (نامہ نگار )168دیہات کو ملانے والی جلالپور جٹاں کڑیانوالہ روڈ کی تعمیر 4سال سے تاخیر کا شکار ، پتھریلی سڑک عوام کیلئے وبال جان بن گئی ،سفر انتہائی دشواری ہو گیا ۔تفصیل کے مطابق 168 کے قریب دیہات کو ملانے والی اکلوتی جلالپور جٹاں کڑیانوالہ روڈ کی تعمیر 4سال سے تاخیر کا شکار ہے دومیلاں چوک جلالپور جٹاں سے کڑیانوالہ تک سڑک کی تعمیر کیلئے ڈالے گئے پتھر مسافروں کیلئے آفت سے کم نہیں جو گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں ، 4سال قبل 7 کروڑ روپے کا ٹھیکہ حاصل کرنے والا ٹھیکیدار کام چھوڑ کر مشینری سمیت غائب ہو چکا ہے ، یہ سڑک عوامی نمائندگی کے دعویداروں کی کارکردگی کا منہ چڑا رہی ہے ۔ جلالپور جٹاں کڑیانوالہ روڈ کی تعمیر میں تاخیر ہونے پر گزشتہ روز جماعت اسلامی جلالپور جٹاں کے ذمہ دار وں نے ہنگامی پریس کانفرنس کی اور کہا کہ اگر سڑک کی تعمیر کا کام عید الفطر سے قبل شروع نہ ہوا تو احتجاجاً دھرنا دیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں