پولیس مقابلون میں زخمی350ملزموں کے علاج معالجہ کیلئے ہسپتال عملہ کو مشکلات

پولیس مقابلون میں زخمی350ملزموں کے علاج معالجہ کیلئے ہسپتال عملہ کو مشکلات

چند ہفتوں کے دوران بڑی تعداد میں ملزموں کو آ پریشن کیلئے لایا گیا ، ڈاکٹر اورعملہ دبائو کا شکار، سر جری کے سامان کی قلت ، شہریوں کے تحفظ کیلئے قانون کی عملداری یقینی بنائی جائیگی :سی پی او

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)سی پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی قیادت میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے باعث درجنوں پولیس مقابلوں اور کارروائیوں میں زخمی ہونے والے ملزموں کی تعداد 350 تک جا پہنچی جن میں زیادہ تر منشیات کے مقدمات میں زخمی ہوئے ہیں ، دوسری جانب زخمی ملزموں کے علاج معالجہ میں ہسپتال عملہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور ڈاکٹر بھی تنگ آگئے ۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران پولیس مقابلوں میں زخمی ہونے والے ملزمان کی بڑی تعداد کو آپریشن کے لیے لایا گیا جس کے باعث ڈاکٹرز اور طبی عملہ مسلسل دباؤ میں کام کر رہا ہے ۔ بعض ڈاکٹرز نے غیر رسمی طور پر کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں زخمی ملزموں کی سرجری کرنا طبی عملے کیلئے چیلنج بن گیا ہے جبکہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے دستیاب سرجری کے سامان میں بھی واضح کمی آنا شروع ہو گئی ہے ۔سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں