اپریل میں انسداد پو لیو مہم کیلئے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نوید احمد کے زیرِ صدارت انسدادِ پولیو اور ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی اور ڈسٹرکٹ پولیو اریڈیکیشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسر وں نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپریل 2026میں شروع ہونیوالی انسداد پولیو مہم کیلئے تمام انتظامات مکمل کئے جائیں۔ انہوں نے زور دیا کہ مہم کی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی بچہ حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہے ۔