ڈی سی کا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمپلیکس جی ٹی روڈ شیخوپورہ موڑ کا دورہ
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمپلیکس جی ٹی روڈ شیخوپورہ موڑ کا دورہ کیا۔
جہاں سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی گوجرانوالہ ڈاکٹر عطیہ ارشد ملک اور دیگر ڈسٹرکٹ و تحصیل ایجوکیشن افسر وں نے استقبال کیا۔ اس موقع پر انہیں ضلع کے تعلیمی و انتظامی امور، سکولوں کی کارکردگی، اساتذہ کی حاضری اور تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر محکمہ تعلیم کے افسروں سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اور ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں میں نظم و ضبط، صفائی ستھرائی اور تدریسی سرگرمیوں کی مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے ۔