وزیر قانون سے ڈسٹرکٹ بار حافظ آ باد کے وفد کی ملاقات

 وزیر قانون سے ڈسٹرکٹ بار حافظ آ باد کے وفد کی ملاقات

اعظم نذیر تارڑ کی ضلع میں اینٹی کر پشن کورٹ کے قیام کیلئے تعاون کی یقین دہانی

حافظ آباد (نامہ نگار،نمائندہ دنیا )حافظ آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر مبشر عزیز گجر اور سیکرٹری بار عمر بلال تارڑ نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ضلع حافظ آباد میں اینٹی کرپشن کورٹ کے قیام کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ صدر اور سیکرٹری بار نے وزیرِ قانون کو اس امر کی اہمیت سے آگاہ کیا کہ اینٹی کرپشن کے مقدمات کے بروقت اور مؤثر فیصلوں کیلئے حافظ آباد میں علیحدہ عدالت کا قیام نہایت ضروری ہے ۔ اس موقع پر وزیرِ قانون نے اینٹی کرپشن کورٹ کے قیام کیلئے بھرپور تعاون اور عملی اقدامات کی یقین دہانی کرائی اور وزیرِ قانون نے یقین دلایا کہ موجودہ منصوبوں کی تکمیل اور بہتری کے ساتھ ساتھ مستقبل میں بھی ڈسٹرکٹ بار حافظ آباد کے مفاد میں بہترین منصوبوں کے لیے مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا جس سے ضلع میں عدالتی نظام کی بہتری اور وکلا برادری کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں