ڈپٹی کمشنر سے صحافیوں کے وفد کی ملاقات ، والد کی وفات پر تعزیت

ڈپٹی کمشنر سے صحافیوں کے وفد کی  ملاقات ، والد کی وفات پر تعزیت

ڈسکہ (نمائندہ دنیا )چیئرمین محمد افضل منشا کی قیادت میں پریس کلب ڈسکہ کے وفد نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی سے ملاقات کر کے ان کے والد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی وفد میں سینئر وائس چیئرمین امین رضا مغل، جنرل سیکرٹری سید رضوان مہدی، انفارمیشن سیکرٹری رانا افضل،ایگزیکٹو ممبران عمران شریف ، نوید اقبال اور راؤ بلال شامل تھے ۔ اس موقع پر وفد نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں