جامع مسجد امیر حمزہ دارہ کبوتراں میں حفاظ کی دستار بندی
حافظ قرآن والدین اور عزیزوں اقارب کیلئے بخشش کا باعث بنتے ہیں:راشد چودھری
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )جامع مسجد امیر حمزہ دارہ کبوتراں میں حفاظ کرام کی دستار بندی کی تقریب منعقد کی گئی تقریب میں قاری احسن عطا ماجدی و دیگر نے حفاظ کرام کی دستاربندی کی ۔ اسلام آباد سے معروف تدریسی و سماجی شخصیت راشد چودھری، شیخ بلال احمد ،اساتذہ کرام قاری احسن ماجدی ،قاری اسد طارق،صدر کیمسٹ ایسوسی ایشن عامر مشتاق چودھری، چیئرمین میڈیا کلب کاشف محمود،اظہر بٹ، ریٹائرڈ صوبیدار محمد علی، احمد مرسلین ،چودھری قاسم ،شیخ طارق ،شیخ شیراز ،فرح سلطان و دیگر نے شرکت کی ۔تقریب میں ربیعہ بنت سلطان،حافظ احمد ریاض ،حافظ ابوبکرندیم، حافظ ارحم نصیر ،حافظ سلمان ،حافظ اسماعیل ،حافظ رئیس ،حافظ غلام عباس سمیت 8حفاظ کرام کی دستار بندی کی گئی ۔ اس موقع راشد چودھری نے کہا کہ قیامت کے روز حافظ قرآن والدین اور عزیزوں اقارب کیلئے بخشش کا باعث بنتے ہیں ۔یہ مسجد اور مدرسہ علاقہ کیلئے نعمت سے کم نہیں یہاں بچے سینوں میں قرآن پاک کو محفوظ کرتے ہیں ۔