ممبر کنٹونمنٹ بورڈ ندیم اکرم کی جانب سے شہریوں کیلئے افطار ڈنر
راہوالی(نامہ نگار، نمائندہ دنیا) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و امیدوار برائے ممبر کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر 2میاں ندیم اکرم۔۔۔
میاں نعیم اکرم، میاں قیوم اکرم کی طرف سے جامعہ چشتیہ رضویہ کیمپس نمبر 2شرقی راہوالی میں شہریوں کے اعزاز میں گرینڈ افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر علامہ قاری امین چشتی، پروفیسر شبیر حسین چشتی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان اہل ایمان کیلئے اﷲ تعالیٰ کی بے شمار رحمتوں برکتوں اور مغفرتوں کا پیغام لے کر آتا ہے دعوت افطار صرف کھانے کا نام نہیں بلکہ صبر شکر اور اجتماعیت کا عملی مظاہرہ ہوتا ہے ۔