مکی روڈ پر نالے کو کور کرنے کا کام تیز کر نے کی ہدایت

مکی روڈ پر نالے کو کور کرنے کا کام تیز کر نے کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر کا سول ہسپتال روڈ ، ماڈل بازار کامونکے ،ایمن آباد کے منصوبوں کا جائزہ

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد کے ضلع بھر میں اچانک دورے جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سول ہسپتال روڈ ، مکی روڈ سیوریج نالہ، ماڈل بازار کامونکی،ایمن آباد کے ترقیاتی منصوبوں، شاہراہوں، بازاروں اور سیوریج نظام کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو فوری بہتری اور کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کمشنر روڈ (سول ہسپتال روڈ) کا دورہ کیا اور جاری ماڈل روڈ منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کنٹریکٹر اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کیلئے وسائل اور افرادی قوت میں اضافہ کیا جائے ۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے مکی روڈ سیوریج ڈرین (نالے )کا معائنہ کیا جہاں انہوں نے نالے کی ڈی سلٹنگ، صفائی اور نکاسی آب کے نظام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ نالے کو کنکریٹ کور فراہم کرنے کے کام کو تیز کیا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے ایمن آباد ماڈل بازار منصوبے کا بھی معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کامونکی ماڈل بازار منصوبے کا دورہ بھی کیا جہاں اسسٹنٹ کمشنر کامونکی ڈاکٹر زرغونہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ فوزیہ چیمہ نے جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں