ڈمپرز کیخلاف کا رروا ئیاں غیر موثر ، سڑکیں و گلیاں غیر محفوظ

ڈمپرز کیخلاف کا رروا ئیاں غیر موثر ، سڑکیں و گلیاں غیر محفوظ

نوشہرہ ورکاں میں مختلف مقامات پر ٹرک ٹکرانے سے تار ٹوٹ گئے ، بجلی کی سپلائی معطل

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )اوورلوڈ ڈمپرز اور ٹرکوں کے خلاف کارروائیاں مؤثر ثابت نہ ہو سکیں جس کے باعث شہر اور گردونواح کی سڑکیں اور گلیاں غیر محفوظ ہو گئیں ۔ گزشتہ رات پیش آنیوالے دو مختلف واقعات میں بھاری گاڑیوں کی وجہ سے بجلی کے نظام کو بھی نقصان پہنچا۔ مدنی مسجد کے قریب ٹرک کی ٹکر سے بجلی کے ٹرانسفارمر کو نقصان پہنچا جسکے نتیجے میں تار ٹوٹ گئے ۔ اسی طرح دوسرا واقعہ محلہ رڑوالہ میں پیش آیا جہاں ٹرک پر لدے تھیلوں کے باعث تار ٹوٹ گئے ۔ گیپکو کے عملے نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد رات گئے بجلی کو بحال کر دیا ۔ شہریوں کے مطابق اوورلوڈ ڈمپر اور ٹرک عموماً ہائی وے کے بجائے مقامی سڑکوں کا استعمال کرتے ہیں تاکہ فیول اور ٹول ٹیکس کی بچت کی جا سکے جس کے باعث اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی ہیں ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ روک تھام کیلئے اقدامات غیر مؤثر ثابت ہو رہے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں