نیئر انڈسٹریز سوئی گیس کی 1کروڑ 84لاکھ روپے کی نادہندہ
گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )نیئر انڈسٹر یز سوئی گیس کی ایک کروڑ 84لاکھ روپے کی نادہندہ نکلی۔
نیئر انڈسٹریز پرائیوٹ لمیٹڈ جی ٹی روڈ گجرات نے سوئی گیس بل کی ادائیگی کے بجائے عدالت میں کیس دائر کردیا ۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج گجرات مظفر نواز ملک نے ریجنل منیجر،ایگزیکٹو سیلز آفیسر،ایگزیکٹو بلنگ آفیسر اور فنانس آفیسر سوئی گیس ریجن گجرات سے جواب طلبی کرتے ہوئے کیس کی سماعت 2 اپریل تک ملتوی کردی۔نیئر انڈسٹریز پرائیوٹ لمیٹڈ جی ٹی روڈ گجرات کے منیجر نصرااﷲ خاں نے کیس دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ 8جولائی 2025کو گیس پریشر نہ ہونے کی وجہ سے کنکشن منقطع کر ادیا تھا لیکن جولائی 2025کے بل میں گیس کی قیمت لگانے کی بجائے RLNGکی قیمت لگا کر 18303770 روپے کا اضافی بل بھیج دیا جس کی نسبت بذریعہ چیمبر آف کامرس گجرات ایم ڈی سوئی گیس سے بات چیت ہوتی رہی اور معاملہ وزیر اعظم کے نوٹس میں بھی آیا۔ منیجر نیئر انڈسٹریز نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ریکوری بل کو منسوخ کیا جائے اور وہ رقم وصول کرنے فیکٹری Seal کرنے کمپنی کی Good Will تباہ کرنے سے باز رہیں کیس کی مزید سماعت اب 2 اپریل کو ہوگی۔