سیف سٹی اتھارٹی کے قیام سے جرائم کی شرح میں واضح کمی

سیف سٹی اتھارٹی کے قیام سے جرائم کی شرح میں واضح کمی

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا)سیف سٹی اتھارٹی کے قیام سے جرائم کی شرح میں واضح کمی آگئی، چوری ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں 61فیصد تک کمی ہوئی ہے ۔

سیالکوٹ سیف سٹی کی بدولت موٹرسائیکل چوری سمیت دیگر جرائم کم ہوگئے ، گزشتہ سال ماہ جنوری میں چوری ڈکیتی و راہزنی کے 257واقعات پیش آئے۔ رواں سال ماہ فروری تک چوری ڈکیتی و راہزنی کی وارداتیں کم ہوکر 101تک رہ گئیں ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں