پٹواری رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)اینٹی کرپشن نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ مشترکہ چھاپہ مار کارروائی کرکے پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، بتایا گیا ہے کہ۔۔۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گجرات عدنان شہزاد نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ مشترکہ چھاپہ مار کارروائی عمل میں لاتے ہوئے پٹواری عابد حسین کو جائیداد کا انتقال کرنے کے عوض 30ہزار روپے لیتے ہوئے گرفتار کر لیا اور ملزم کے قبضہ سے نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کر لئے ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن رانا شبیر نے بتایا کہ عوام کو بلیک میل کرکے رشوت لینے والے سرکاری ملازمین کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔