عارفوالا:کھیتوں سے نومولود بچی کی لاش برآمد
پاکپتن (خبرنگار)عارفوالا کے نواحی گاؤں 75 ای بی میں نومولود بچی کی لاش کھیتوں سے برآمدکرلی گئی۔
ڈی پی او پاکپتن نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کیخلاف انکوائری کا حکم دیدیا۔یادرہے کھیتوں میں کتے نامعلوم نومولود بچی کی لاش کو نوچ کھسوٹ رہے تھے ،دیہاتیوں نے لاش کو کپڑے میں لپیٹ کر دفن کر دیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی ۔تھانہ صدر عارفوالا نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ڈی ایس پی سرکل ملک اکبر علی نے کہا کہ معاملہ کی تحقیقات جدید ٹیکنالوجی سے کی جا رہی ہے تاکہ جلد ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے ۔