حافظ آباد :گوشت اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ،شہری پریشان
حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )حافظ آباد میں عید قریب آتے ہی گوشت اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ،
شہری پریشان ہوکر رہ گئے ۔ حافظ آباد میں قصابوں نے چھوٹا گوشت 1800کے بجائے 2600روپے کلو جبکہ بڑا گوشت 900کے بجائے 13سے 15سوروپے کلو میں فروخت کرنا شروع کردیا ،اسی طرح پھلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا۔