افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے یوسی نڈالہ سندھواں میں خواتین کی ریلی

افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے یوسی  نڈالہ سندھواں میں خواتین کی ریلی

گوجرانوالہ(نیوزرپورٹر)گوجرانوالہ میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے یونین کونسل نڈالہ سندھواں میں خواتین نے ریلی نکالی ،

قیادت مسلم لیگ ن کی ایم این اے شازیہ فرید نے کی، اس موقع پر سابق ایم پی اے پیر غلام فرید، پیر عامر فرید، شاہد اقبال ناگرہ، سردار حق نواز چیمہ سمیت خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،ریلی میں شریک خواتین نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تصاویر والے پوسٹرز اٹھا رکھے تھے ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شازیہ فرید کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہماری قومی خودمختاری کی ضامن ہیں اور پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں