حکومت تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں :سی ای او

حکومت تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں :سی ای او

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ترقی یافتہ ممالک نے تعلیم کو اولین ترجیح دے کر معاشی، سماجی اور سائنسی میدانوں میں نمایاں مقام حاصل کیا

ان خیالات کا اظہار سابقا سی ای او ایجوکیشن وزیرآباد اختر علی خان نے نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز کی طرف سے د ئیے گئے افطار ڈنر کے موقع پر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سینئر وائس چیئرمین میاں ارسلان،ضلعی صدر عدنان شکر گورائیہ ایڈووکیٹ ،تحصیل صدر عیس ایوب،جنرل سیکرٹری وسیم عابد،محمد آصف تارڑ،محمد جاوید بٹ و دیگر بھی ہمراہ تھے ۔ سی ای او ایجوکیشن نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ تعلیم کے معیار کو بہتر سے بہتر بنایا جائے جس کیلئے پنجاب حکومت دن رات کوشاں ہے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز کے عہدیدار وں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی بندش سے نہ صرف طلبہ کی پڑھائی متاثر ہوتی ہے بلکہ اساتذہ کے تدریسی شیڈول میں بھی خلل پڑتا ہے اور نصاب کی بروقت تکمیل ایک بڑا مسئلہ بن جاتی ہے ،انہوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ تعلیمی اداروں کو کھولنے کے فوری احکامات جاری کئے جائیں تاکہ طلبا کوتعلیمی نقصان سے بچایا جاسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں