اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کا گھوئینکی میں صفائی کے ناقص انتظامات پر اظہار برہمی
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سعدیہ جعفر نے مسلم لیگی رہنما محمد ارسلان خان کے ہمراہ موضع گھوئینکی کا دورہ کیا ،
علاقے میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ اور عوامی شکایات پر فوری ایکشن لیا۔ انہوں نے گھوئینکی میں صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ستھرا پنجاب ٹیم اور متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ علاقے کو فوری طور پر کوڑا کرکٹ سے پاک کر کے ویسٹ فری بنایا جائے ۔